November 27, 2025 9:45 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج کہا ہے کہ بھارتی مسلح افواج نے ملک کے اقتدارِ اعلیٰ کی رہنمائی میں پیشہ ورانہ صلاحیت اور حب الوطنی کی مثال قائم کی ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج کہا ہے کہ بھارتی مسلح افواج نے ملک کے اقتدارِ اعلیٰ کی رہنمائی میں پیشہ ورانہ صلاحیت اور حب الوطنی کی مثال قائم کی ہے۔ نئی دلّی میں چانکیہ ڈیفنس ڈائیلاگ 2025 میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ آپریشن سندور کی حالیہ کامیابی، ملک کے دہشت گردی مخالف اور روک تھام کی حکمتِ عملی میں ایک اہم لمحہ ہے۔
اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دیویدی نے کہا کہ دنیا، ایک بڑھتے ہوئے کثیر قطبی نظام میں ہے جہاں بڑی طاقتیں لگاتار ٹکراؤ کی حالت میں ہے اور طویل مدتی امن کم ہو رہی ہے۔