صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا ایک یکسر تبدیلی لانے والا اقدام ہے، جس نے عام انسان کو ٹیکنالوجی کی رسائی فراہم کرکے انکے لئے بے شمار موقع پیدا کئے ہیں۔ نئی دلی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے 5ویں سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ تیز انٹرنیٹ خدمات اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو دور دراز علاقوں تک پہنچا کر سب کیلئے مسادی مواقع کی فراہمی کو یقین بنایا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ NIT جیسے ادارے مثالی ڈیجیٹل گاؤں تشکیل کرنے میں اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔ انھوں نے طلبا سے اپیل کی کہ نئی وہ سمتوں پر غور کریں اور نئی ٹیکنالوجیز دریافت کرنے کی کوشش کریں۔
Site Admin | November 19, 2025 9:40 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا ایک یکسر تبدیلی لانے والا اقدام ہے، جس نے عام انسان کو ٹیکنالوجی کی رسائی فراہم کرکے انکے لئے بے شمار موقع پیدا کئے ہیں