صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں اپنے عہدے کی تین سال مکمل کر لئے۔ اس موقع پر کئی اقدامات کیے گئے، جن میں صدر کی اسٹیٹ کو معذور افراد کیلئے سازگار قرار دینا، 22 بھارتی زبانوں میں سرکاری ویب سائٹس کا آغاز اور وزیٹرس اور رہائش پذیر افراد کیلئے نئی سہولیات کا افتتاح شامل ہے۔ صدر جمہوریہ نے راشٹرپتی بھون کے ساتھ عوامی رابطہ بڑھانے اور سماج کے تمام طبقات کی شرکت کو فروغ دینے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ محترمہ مرمو نے ملک کی ترقی، خاص طور پر پسماندہ طبقات کے لئے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔
Site Admin | July 25, 2025 9:46 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں اپنے عہدے کی تین سال مکمل کر لئے۔