July 31, 2025 9:57 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج اپنے قیام کے محض چھ سال کے دوران بالخصوص پانچ قبائلی گاؤوں کو اپنا کر اور بہتر بنیادی طبی خدمات کو یقینی بناکر قبائلی علاقوں میں حفظانِ صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے اپنے عزم کیلئے ایمس دیو گھر کی ستائش کی

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج اپنے قیام کے محض چھ سال کے دوران بالخصوص پانچ قبائلی گاؤوں کو اپنا کر اور بہتر بنیادی طبی خدمات کو یقینی بناکر قبائلی علاقوں میں حفظانِ صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے اپنے عزم کیلئے ایمس دیو گھر کی ستائش کی۔ محترمہ دروپدی مرمو، جھارکھنڈ کے دیو گھر ضلعے میں ایمس دیو گھر کے پہلے جلسۂ تقسیمِ اسناد سے خطاب کر رہی تھیں۔ انھوں نے دور دراز کے علاقوں میں رہائش پذیر قبائلی لوگوں کو دواؤں کی فراہمی کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کے اختراعی استعمال کی ستائش کی اور صحتِ عامہ سے وابستہ مشاورتی خدمات کے سلسلے میں اُس کی کوششوں کو سراہا۔ پائیدار ترقیاتی اہداف کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے طلباء، اساتذہ اور حفظانِ صحت کے پیشہ ور افراد پر زور دیا کہ وہ طے شدہ وقت کے اندر قومی اور ریاستی سطح پر مقرر کردہ صحت اہداف کو حاصل کرنے کیلئے ملکر کام کریں۔