ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 3, 2025 9:49 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج اتراکھنڈ ریاست کے قیام کی سلور جوبلی تقریبات کے موقع پر اتراکھنڈ قانون ساز اسمبلی کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کیا

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج اتراکھنڈ ریاست کے قیام کی سلور جوبلی تقریبات کے موقع پر اتراکھنڈ قانون ساز اسمبلی کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کیا۔ اتراکھنڈ کے سبھی باشندوں اور قانون سازوں کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر جمہوریہ نے گذشتہ 25 برس میں اتراکھنڈ کی نمایاں پیشرفت کی ستائش کی۔ صدر جمہوریہ نے ماحولیاتی، توانائی، سیاحت، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور صنعتی ترقی کے شعبوں میں ریاست کی نمایاں پیشرفت کو اجاگر کیا۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے تئیں کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ Sushila، Baluni، Bachendri Pal اور وندنا کٹاریہ جیسی خواتین نے اتراکھنڈ کا نام روشن کیا ہے۔
ریاست کی شجاعت اور روحانی میراث کا ذکر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کیلئے ریاستی حکومت اور اسمبلی کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ شفافیت اور سماجی انصاف پر مبنی اس قانون سے اتراکھنڈ کے ترقی پسندانہ نظریے کی عکاسی ہوتی ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ کمائوں اور گڑھوال ریجیمنٹس ریاست کی بے مثال بہادری کی علامت ہیں۔