ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 28, 2025 9:35 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آب و ہوا کی تبدیلی کے معاملے سے نمٹنے کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات کرنے کی ضررورت پر زور دیا ہے اور اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ اِس سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آب و ہوا کی تبدیلی کے معاملے سے نمٹنے کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات کرنے کی ضررورت پر زور دیا ہے اور اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ اِس سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔ آج نئی دلّی میں بین الاقوامی شمسی اتحاد اسمبلی کے آٹھویں اجلاس میں کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت، آب و ہواکی تبدیلی سےنمٹنےکے تئیں عہدبندہے اور وہ اِس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کررہا ہے۔
نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ دنیا کی سب سے صاف ستھری توانائی پروجیکٹوں میں سے کچھ میں، بھارت آج قائدانہ رول ادا کر رہا ہے۔ اِس چار روزہ اجلاس کا مقصد عالمی تعاون کو بڑھانا اور ایک پائیدار مستقبل کیلئے شمسی توانائی کو اپنانے میں تیزی لانا ہے۔ اِس تقریب میں 124 ملکوں کے 40 سے زیادہ وزراء شرکت کر رہے ہیں۔