صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ اس صدی کے پہلے نصف سے قبل بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا قومی ہدف طے کیا گیا ہے۔ آج شام راشٹرپتی بھون میں دو روزہ وزیٹرس کانفرنس کے موقع پر اپنے اختتامی کلمات میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے تعلیمی اداروں کے سبھی متعلقہ فریقوں اور طلبا کو ایک عالمی نقطہ نظر کے ساتھ آگے آنا ہوگا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت دنیا میں تیسری بڑی معیشت بننے کی سمت آگے بڑھ رہا ہے اور حقیقی معنی میں ترقی یافتہ، بڑی اور مضبوط معیشت کے ساتھ خودکفیل ہوتا جارہا ہے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اس بات پر زور دیا کہ ترقی کو موثر اور منصفانہ طریقے کے ساتھ پائیدار، شمولیت اور وسائل والا بنایا جانا چاہئے۔ صدر جمہوریہ نے یہ بات راشٹرپتی بھون میں بھارتی ریوینیو سروس کے تربیتی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک کا بنیادی ڈھانچہ اور ڈیجیٹل کنکٹی ویٹی تیزی سے ترقی کر رہے ہیں جس سے اقتصادی موقعے پہلے سے کہیں زیادہ قابل رسائی ہوگئے ہیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارتی ریوینیو سروس کے افسران کا کام حکمرانی اور فلاح و بہبود کے اہم ترین کاموں میں سے ایک ہے۔
Site Admin | March 4, 2025 9:35 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اِس صدی کے پہلے آدھے حصے میں بھارت کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے قومی ہدف پر زور دیا ہے