ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 5, 2025 3:03 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اونم کے موقعے پر ملک کے شہریوں خاص طور سے کیرالہ کے لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اونم کے موقعے پر ملک کے شہریوں خاص طور سے کیرالہ کے لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ اونم کیرالہ کے مالا مال ثقافتی ورثے اور روایت کی ایک منفرد مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اونم ملک کے کسانوں کے تئیں تشکر کے اظہار کا بھی ایک موقع ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اس موقع پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں مبارک باد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے سب کیلئے اس خوشی کے موقع پر اچھی صحت اور تندرستی کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اونم کا تہوار ہمیں کیرالہ کی مالا مال ثقافت اور روایت یاد دلاتا ہے۔