صدرِ جمہوریہ دروپدی نے آج Luanda کی نیشنل اسمبلی میں انگولا کے اراکینِ پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔ صدرِ جمہوریہ نے، اِس موقع پر جدوجہدِ آزادی سے لے کر امن اور جمہوریت تک کے انگولا کے سفر کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انگولا کی نیشنل اسمبلی سے خطاب کرنا، اُن کیلئے فخر کی بات ہے۔
انگولا کے دورے کیلئے مدعو کرنے پر صدر Joao Manuel Goncalves Lourenco کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، صدرِ جمہوریہ نے اجاگر کیا کہ انگولا کی آزادی کی گولڈن جوبلی کے علاوہ، سال 2025 اِس لئے بھی اہم ہے کہ اِس سال بھارت اور انگولا اپنے سفارتی تعلقات کا 40 سالہ جشن منا رہے ہیں۔ صدر مرمو نے کہا کہ ایسے مواقع دونوں ملکوں کیلئے باہمی تحریک کی وجہ بنتے ہیں۔
اِس سے پہلے دن میں صدرِ جمہوریہ نے Luanda میں Fortaleza de Sao Miguel قلعے کا دورہ کیا۔ اِس قلعے میں مسلح فورسز کا میوزیم واقع ہے۔ یہ میوزیم انگولا کی طویل اور پیچیدہ فوجی تاریخ کے ساتھ ساتھ نوآبادیاتی دور اور آزادی کی جدوجہد کو بیان کرتا ہے۔ صدرِ جمہوریہ مرمو دو افریقی ملکوں، انگولا اور بوتسوانا کے سرکاری دورے کے پہلے مرحلے کے تحت ہفتے کے روز Luanda پہنچی ہیں۔
Site Admin | November 10, 2025 9:55 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے انگولا کی قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت اور انگولا کے پاس مختلف شعبوں میں اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کے بڑے مواقع ہیں