November 11, 2025 9:43 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے انگولا کا اپنا دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے انگولا کا اپنا دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے۔ وہ اپنے دورے کے دوسرے مرحلے کے تحت Botswana کیلئے روانہ ہوں گی۔ آج Luanda میں اپنے دورے کے آخری دن انھوں نے انگولا کے یومِ آزاد کی 50 ویں سالگرہ کے جشن میں شرکت کی۔ یہ کسی مغربی افریقی ملک کا ایک بھارتی سربراہانِ مملکت کا پہلا دورہ تھا۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ صدر جمہوریہ کے دورے سے کچھ اہم نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
انگولا نے International Big Cat Alliance (IBCA) اور Global Biofuels Alliance (GBA) میں شامل ہونے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ ان دونوں اقدامات کی قیادت بھارت کر رہا ہے۔ GBA کو بھارت کی G20 کی صدارت کے دوران شروع کیا گیا تھا، اور اس کا مقصد پائیدار حیاتیاتی ایندھن کو اپنانے میں تیزی لانا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان Air Service Agreement پر بھی تبادلۂ خیال تکمیل کو پہنچا، جس کے تحت مستقبل میں براہ راست پروازوں کے امکان کی منظوری شامل ہے۔ اِس سے کاروبار اور عوام سے عوام کے درمیان رابطے مضبوط ہوں گے۔دو اور مفاہمت ناموں پر بھی دستخط ہوئے ہیں، جن میں سے ایک پائیدار ماہی گیری اور ۔۔ایکوا کلچر میں تعاون اور بحری و سائل میں بہترین طریقوں کا استراک شامل ہے۔ دوسرا مفاہمت نامہ سفارتی عملے پر منحصر خاندان کے افراد کو ملازمت کے بہتر مواقع فراہم کرنے پر اتفاق سے متعلق ہے۔ صدر جمہوریہ مرمو آج رات Botswana پہنچیں گی۔
وہ اپنے ہم منصب، Botswana کے صدر Duma Boko کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گی اور وسیع تر موضوعات پر تبادلۂ خیال کریں گی۔Botswana نے بھی چیتوں کو بھارت منتقل کرنے کے سلسلے میں بھارت کے ساتھ تعاون کرنے پر اپنی تیاری کا اشارہ دیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔