May 3, 2025 9:47 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے انصاف کی فراہمی میں تیزی لانے اور سماجی ترقی میں ثالثی کے رول پر زور دیا ہے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے زور دے کر کہا کہ ثالثی کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے کے طریقۂ کار کو مؤثر طور پر دیہی علاقوں تک وسعت دی جانی چاہیے تاکہ پنچایتوں کو قانونی طور پر با اختیار بنایا جاسکے کہ وہ ثالثی کے ذریعے گاؤوں میں تنازعات کو حل کرسکیں۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک کے استحکام میں سماجی ہم آہنگی لازمی شرط ہے۔ صدر جمہوریہ نے ان خیالات کا اظہار، بھارت منڈپم میں پہلی National Mediation کانفرنس 2025 کی افتتاحی تقریب میں Mediation Association of India کے آغاز کے موقعے پر کیا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ثالثی انصاف کی فراہمی میں ایک لازمی جزو کی حیثیت رکھتی ہے جو کہ بھارت کے آئین کی روح ہے۔انہوں نے کہا کہ ثالثی کے ذریعے نہ صرف زیر غور معاملات کے تحت مخصوص معاملات میں انصاف کی فراہمی میں تیزی لائی جاسکتی ہے بلکہ بڑی تعداد میں موجود عدالتی معاملات کے بوجھ کو کم کیا جاسکتا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس سے عدالتی نظام کو مزید فعال بنایا جاسکتا ہے، جس سے کاروبار کرنے اور رہن سہن میں سہولت پیدا کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ثالثی کو جب ہم اس نقطۂ نظر سے دیکھتے ہیں تو یہ 2047 تک وکست بھارت کے وژن کو حقیقت کی شکل دینے میں ایک کلیدی وسیلہ بن جاتا ہے۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ ثالثی سے مذاکرات، افہام و تفہیم اور اشتراک کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔