صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اعلیٰ تعلیمی ادروں کے سربراہان سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں نئے اقدامات کریں۔ محترمہ مرمو نے یہ بات آج نئی دلی کے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ دو روزہ ویزیٹرس کانفرنس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ دو روزہ کانفرنس آج راشٹرپتی بھون میں شروع ہوئی۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت کو علم پر مبنی معیشت کا ایک اہم مرکز بنانے کے ہدف کو حاصل کرنے میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے سربراہان کا کلیدی رول ہے۔ انہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ تحقیق پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔افتتاحی اجلاس کے دوران صدر جمہوریہ نے اختراع، تحقیق اور ٹکنالوجی کی ترقی کے زمروں میں آٹھواں ویزیٹرس ایوارڈز بھی عطا کیے۔
Site Admin | March 3, 2025 9:45 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اعلیٰ تعلیمی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں نئے اقدامات کرے