صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اتراکھنڈ کے اپنے تین روزہ دورے کے پہلے دن آج ہری دوار اور دہرہ دون میں کئی پروگراموں میں شرکت کی۔ انہوں نے ہری دوار میں پتانجلی یونیورسٹی کے جلسۂ تقسیمِ اسناد سے خطاب کیا۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ انسانی ثقافت کی ترقی کیلئے بھارت کی عظیم شخصیتوں نے بے مثال خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عظیم دانشمند مہا ریشی پتانجلی نے یوگا کے ذریعے دماغ اور گرامر کے ذریعے بول چال کو فروغ دیا اور آیوروید کے ذریعے آلودگی کو ختم کیا۔
دہرہ دون کے ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ صدر جمہوریہ نے آج دہرہ دون میں کئی پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کیا۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج دہرہ دون میں راجپور روڈ پر ایک Footover بریج اور راشٹرپتی نیکیتن میں Horse Riding Arena کا افتتاح کیا۔ 105 فٹ لمبے over bridge سے راشٹرپتی نیکیتن اور زیرِ تعمیر راشٹرپتی اُدیان کے درمیان آمد و رفت آسان ہوگا۔ یہ پُل روایتی ہمالیائی فن تعمیر کی ایک خوبصورت مثال ہے۔
صدر جمہوریہ نے راشٹرپتی نیکتین میں جاری بین الاقوامی ادب، ثقافت اور آرٹ فیسٹول میں شرکت کرنے والوں سے بھی بات چیت کی۔
صدر مرمو کل دہرہ دون میں اتراکھنڈ ریاست کے سلور جوبلی تقریب کے موقع پر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گی۔ وہ نینی تال راج بھون کے قیام کے 125 ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شامل ہوں گے۔ محترمہ مرمو 4 نومبر کو کماؤں میں کئی پروگراموں میں بھی شرکت کریں گی۔
Site Admin | November 2, 2025 9:41 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اتراکھنڈ کے اپنے تین روزہ دورے کے پہلے دن آج ہری دوار اور دہرہ دون میں کئی پروگراموں میں شرکت کی