صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج کہا ہے کہ بھارتی مسلح افواج نے ملک کی خودمختاری کی خاطر اپنی پیشہ وارنہ صلاحیت اور حب الوطنی کے جذبے کی مثال پیش کی ہے۔ آج نئی دلّی میں چانکیہ دفاعی مذاکرات 2025 سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ مسلح افواج نے سلامتی سے متعلق ہر چیلنج کے دوران صورتحال کے اعتبار سے خود کو تیار کرنے اور پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ آپریشن سندور کی کامیابی، دہشت گردی سے نمٹنے اور خود کا دفاع کرنے کی ملک کی حکمت عملی کی ایک واضح مثال ہے۔ صدر جمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا نے نہ صرف بھارت کی فوجی صلاحیت کا مشاہدہ کیا بلکہ امن کی خاطر ذمہ داری کے ساتھ سخت کارروائی کرنے کے اُس کے اخلاقی طریقہ کار کو بھی محسوس کیا۔
1400-President -India Peace+Border