صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دلّی میں سرکاری شعبے کی کمپنیوں کو SCOPE امتیازی انعامات 2022-23 عطا کیے۔ صدر جمہوریہ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری شعبے کا کاروبار، آزادی کے وقت سے ہی اقتصادی ترقی اور سماجی شمولیت کا ایک طاقتور طریقہئ کار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری شعبے کا کاروبار، صنعتکاری، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سماجی بہتری اور متوازن خطہ جاتی ترقی کی بنیاد بھی رہا ہے۔ خزانے کے مرکزی وزیر مملکت پنکج چودھری نے کہا کہ سرکاری شعبے کا کاروبار، ملک کی تعمیر میں ایک اہم تعاون دے رہا ہے اور اِس سے عالمی سطح پر بھی ایک نقش قائم ہو رہا ہے۔
Site Admin | August 29, 2025 2:53 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دلّی میں سرکاری شعبے کی کمپنیوں کو SCOPE امتیازی انعامات 2022-23 عطا کیے
