صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج عید میلادالنبی کے موقع پر سبھی لوگوں، خاص طور پر مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انھوں نے اِس بات کو اجاگر کیا ہے کہ پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اتحاد اور انسانیت کی خدمت کا پیغام دیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ یہ تہوار سبھی کو اُن کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ترغیب دیتا ہے اور معاشرے میں امن اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔
صدر جمہوریہ نے امید ظاہر کی ہے کہ لوگ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے تحریک حاصل کرکے پیار و محبت اور بھائی چارے کے جذبے سے کام کریں گے۔x