ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 31, 2025 9:58 AM | Prez. Sardar Patel

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج صبح نئی دلی میں  پٹیل چوک پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمے پر عقیدت کے پھول نذر کرکے انھیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج صبح نئی دلی میں  پٹیل چوک پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمے پر عقیدت کے پھول نذر کرکے انھیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے قومی اتحاد کے دن کے موقع پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد بھی دی ہے۔ صدرِ جمہوریہ نے سردار پٹیل کو ایک عظیم محب وطن، نظریہ ساز رہنما اور ملک کا معمار قرار دیا، جنھوں نے اپنے پختہ عزم، دلیری اور قابل قیادت کے ذریعے ملک کو متحد کرنے کا تاریخی کام انجام دیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ متحد ہوکر ایک مضبوط، ہم آہنگ اور خوشحال بھارت کی تعمیر کے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے بھی سردار پٹیل کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کیے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب امت شاہ نے کہا کہ سردار صاحب نے مختلف رجواڑوں کو متحد کرکے ملک کے اتحاد اور سلامتی کو مضبوط بنایا۔ x