صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج دہرہ دون میں Police Line میں منعقدہ یوگ کیمپ میں حصہ لیا۔ عالمی سطح پر یوگ کو فروغ دینے میں بھارت کے اہم رول کو اجاگر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ عالمی برادری اب بڑے پیمانے پر یوگ کا احترام کرتی ہے۔ مختلف براعظم کے لوگ اس کے فوائد کو سمجھ رہے ہیں اور اس کے ثمرات حاصل کررہے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے زور دے کر کہا کہ یوگ محض ایک ورزش نہیں، بلکہ یہ ایک صحت مند اور متوازن طرز زندگی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے یوگ کو روز مرہ کی زندگی کا حصہ بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
گوا میں نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت شری پدنائک نے پرانے گوا میں یوگ کے گیارہویں بین الاقوامی دن کی تقریبات کی قیادت کی۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے Taligaon میں شیاما پرساد مکھرجی اسٹیڈیم میں یوگ ڈے کے پروگرام کی قیادت کی۔×