صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے، پانچ ریاستوں میں گورنرس مقرر کیے ہیں۔
میزورم کے گورنر ڈاکٹر ہری بابو کَمبھم پتی، اب اُڈیشہ کے گورنر ہوں گے۔ یہ قدم اُڈیشہ کے گورنر رگھوبر داس کے استعفے کے بعد اُٹھایا گیا ہے۔
سابق مرکزی وزیر جنرل وِجے کمار سنگھ کو، میزورم کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
بہار کے گورنر راجیندر وِشوناتھ ارلیکر کو، کیرالہ کا، اور سابق داخلہ سیکریٹری اجے کمار بھلّا کو، منی پور کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔×