February 27, 2025 3:20 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے، آج مجسمہ اتحاد کا دورہ کیا اور مردِ آہن سردار وَلبھ بھائی پٹیل کو گلہائے عقیدت نذر کیے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے، آج مجسمہ اتحاد کا دورہ کیا اور مردِ آہن سردار وَلبھ بھائی پٹیل کو گلہائے عقیدت نذر کیے۔ محترمہ مرمو گجرات کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ صدر جمہوریہ نے ایکتانگر میں دلچسپی کے کئی کلیدی مراکز کا بھی دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوسرے دن صدر جمہوریہ آج شام احمدآباد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن کے 44 ویں جلسہئ تقسیمِ اسناد میں بھی شرکت کریں گی۔

  مشہور اور معروف مجسمہ اتحاد کا دورہ کرنے کے بعد صدر جمہوریہ دروپدی مرمو جنگل سفاری پارک بھی گئیں، جہاں انہوں نے ایکتا نگر میں مختلف اقسام کے وائلڈ لائف کا مشاہدہ کیا۔ صدر جمہوریہ نے کِوڑیا میں سردار سرووَر ڈیم کا بھی دورہ کیا، جو گجرات میں سب سے بڑا ڈیم ہے۔ اس کے بعد صدر جمہوریہ نے ایکتا نگر میں، ایکتا اِسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کا بھی دورہ کیا اور زیر تربیت افراد کے ساتھ بات چیت کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔