آج دنیا بھر میں خواتین کا بین الاقوامی دن منایا جا رہا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اِس موقع پر آج نئی دلّی میں، ’ناری شکتی سے وِکست بھارت‘ پر قومی سطح کی ایک کانفرنس کی صدارت کریں گی۔ اِس کانفرنس کے بعد اعلیٰ سطح کا ایک مذاکرہ بھی ہوگا اور تین تکنیکی اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت اَنّ پورنا دیوی بھی اِس کانفرنس میں موجود رہیں گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی اِس موقع پر ایک دن کے لیے اپنی سوشل میڈیا اکاؤنٹس، تحریک دینے والی خواتین کے سپرد کریں گے۔
اِس سے پہلے جناب مودی نے من کی بات کے اپنے خطاب میں پورے بھارت کی خواتین کی حوصلہ افزائی کی تھی کہ وہ نمو ایپ اوپن فورم پر، اپنی زندگی کے تحریک دینے والے سفر کے بارے میں بتائیں۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا آج پارلیمنٹ ہاؤس کامپلیکس میں، آئین ساز اسمبلی کی خاتون ارکان سے متعلق ایک نمائش کا بھی افتتاح کریں گے، جس کا اہتمام بھارت کے آئین کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔
خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر خواتین کا قومی کمیشن، اکھِل بھارتیہ ادھی وکتہ پریشد کے ساتھ مل کر آج دوپہر خاتون وکیلوں کی کُل ہند کانفرنس کا اہتمام کرے گا۔ اس پروگرام میں نئے سرے سے اُبھرنے والے بھارت کے لیے خواتین کے مزید رول کو حکمتِ عملی کی شکل دینے پر خاص توجہ دی جائے گی، جس میں خاتون وکیلوں کا اہم رول ہے۔
ایک رپورٹ
خواتین کا بین الاقوامی دن قومی، نسلی، لسانی، ثقافتی، اقتصادی اور سیاسی حدود سے قطع نظر اُن کی کامیابیوں کے اعتراف کے مقصد سے منایا جاتا ہے۔ اس سال خواتین کے بین الاقوامی دن کا موضوع ہے: ’سبھی خواتین اور لڑکیوں کے لیے: حقوق، مساوات، اُنہیں بااختیار بنایا جانا‘۔ اس موضوع کے تحت سبھی کے لیے مساویانہ حقوق، اختیارات اور موقعے فراہم کرنا ہے اور ایک ایسے مستقبل کی تشکیل کرنا ہے، جہاں کوئی بھی پیچھے نہ رہ جائے۔ مرکزی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کے لیے سرگرم ہے، جس کے لیے وہ مختلف پالیسیوں، اسکیموں اور قانون سازی کے اقدامات پر عمل کر رہی ہے۔
ایسا پہلی بار ہے کہ خاتون روحانی پیشواؤں یا باتُک کنّیاؤں نے پریاگ راج میں مہا کمبھ میلے میں گنگا آرتی کی۔ جس کی وجہ سے صدیوں پرانی روایات ٹوٹی ہیں۔
آکاشوانی خبروں کے شعبے سے خصوصی بات چیت میں اِن سات میں سے ایک باتُک کنیا نے اپنے تجربات کے بارے میں بتایا