صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سلوواکیہ کے اپنے سرکاری دورے کے دوران کل Bratislava میں سلوواکیہ کے اپنے ہم منصب Peter Pellegrini کے ساتھ بالمشافہ میٹنگ اور وفد سطح کی بات چیت کی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سلوواکیہ کے اپنے سرکاری دورے کے دوران کل Bratislava میں سلوواکیہ کے اپنے ہم منصب Peter Pellegrini کے ساتھ بالمشافہ میٹنگ اور وفد سطح کی بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور مشترکہ عالمی اور علاقائی مفادات کے امور پر تبادلہئ خیال کیا۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C – Pooja P Vardhan

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور سلوواکیہ کے صدر  Peter Pellegrini کی موجودگی میں دو مفاہمت ناموں  پر دستخط بھی کیے گئے۔ ان میں سے ایک بھارت کی نیشنل اِسمال انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ اور سلوواک بزنس ایجنسی کے درمیان MSME کے شعبے میں باہمی تعاون سے متعلق مفاہمت نامہ، جبکہ دوسرا سشما سوراج انسٹی ٹیوٹ آف فارن سروس اور سلوواکیہ کی خارجہ اور یورپی معاملات کی وزارت کے درمیان باہمی تعاون سے متعلق مفاہمت نامہ ہے۔

صدر مرمو نے بھارت کے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی میڈیا، تفریحی اور تخلیقی معیشت کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی اشتراک و تعاون کرنے کی بے پناہ صلاحیت کو اُجاگر کیا۔

صدر نے سلوواکیہ کو یکم مئی سے 4 مئی تک ممبئی میں بھارت کی میزبانی میں منعقد ہونے والی WAVE سربراہ کانفرنس میں سرگرم طور پر حصہ لینے کی دعوت بھی دی۔

صدر مرمو نے جمہوریہ سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو اور سلوواکیہ کی نیشنل کونسل کے اسپیکر رچرڈ راشی سے بھی ملاقات کی۔ آج صدر جمہوریہJaquar  لینڈ روور فیکٹری کا معائنہ کریں گی، وہ سلوواکیہ-بھارت تجارتی فورم میں شرکت اور Nitra میں واقع یونیورسٹی جائیں گی۔