ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 3, 2025 9:31 AM | Prez Uttakhand

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ریاست کے قیام کی سِلور جوبلی کے موقع پر آج دہرادون میں اتراکھنڈ اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اتراکھنڈ کے قیام کی سِلور جوبلی کے موقعے پر آج دہرادون میں ریاستی قانون ساز اسمبلی کے دو روزہ خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گی۔ اجلاس کے لیے سبھی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

خصوصی اجلاس کے دوران اتراکھنڈ کے روحانی اور ثقافتی وراثت کے علاوہ اُس کے 25 سالہ ترقی کے سفر، مستقبل کے امکانات اور آنے والے سالوں کے لیے اُس کے روڈ میپ کے بارے میں توجہ دی جائے گی۔

صدر جمہوریہ کے خطاب سے پہلے گورنر، وزیر اعلیٰ، اسمبلی کے اسپیکر اور اپوزیشن کے رہنما استقبالیہ تقریریں کریں گے۔ صدر جمہوریہ کے دورے کے لیے سکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ صدر جمہوریہ تین روزہ دورے پر کَل اتراکھنڈ پہنچی تھیں۔ آج وہ نینی تال راج بھون کے 125 سال پورا ہونے کے موقعے پر ایک تقریب میں شرکت کریں گی۔

صدر جمہوریہ کَل نینی تال میں منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں میں بھی شرکت کریں گی۔