December 27, 2025 2:50 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دسویں اور آخری سکھ گرو، سری گرو گوبند سنگھ کے پوَتر پرکاش اُتسو کے موقعے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دسویں اور آخری سکھ گرو، سری گرو گوبند سنگھ کے پوَتر پرکاش اُتسو کے موقعے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ گرو گوبند سنگھ جی نے اپنی نا قابلِ تسخیر بہادری اور غیر معمولی دانشمندی سے لوگوں کو صحیح راستے پر چلنے کی ترغیب دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اس سال کے شروع میں سری گرو گوبند سنگھ جی کی جائے پیدائش تخت سری ہرمندر جی پٹنہ صاحب کے دورے کے دوران لی گئی کچھ تصویریں شیئر کیں۔ جناب مودی نے کہا کہ سری گرو گوبند سنگھ رحمدلی، دلیری اور قربانی کی علامت ہیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سری گرو گوبند سنگھ جی کے بے لوث خدمت اور فرض کی ادائیگی کے نظریے نے کئی نسلوں کی رہنمائی کی۔×