ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 5, 2025 3:01 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گرو نانک جینتی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گرو نانک جینتی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ موقع گرو نانک دیو جی کے نظریات اور اقدار کو زندگی کا حصہ بنانے اور ایک بہتر معاشرے کی تشکیل کی خاطر تحریک دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرو نانک جی کے پیغامات سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ حق، انصاف اور ہمدردی پر مبنی زندگی ہی اصل کامیابی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر وزیر اعظم نے اِس پوتر موقع پر نیک خواہشات پیش کیں اور ہر کسی کیلئے امن، صحت اور خوشحالی کی دعا کی۔