صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے خواتین کرکٹ کا عالمی کپ جیتنے پر بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ شاندار لمحہ اور جیت خواتین ٹیم کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔ کھلاڑیوں کے عزم اور تحریک دینے والی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے محترمہ مرمو نے کہا کہ خواتین ٹیم نے بھارت کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ٹیم کے ناقابلِ تسخیر جذبے، بہترین صلاحیت اور ثابت قدمی نے لاکھوں لوگوں کو تحریک دی ہے، جس سے ملک کو زبردست شہرت اور کامیابی حاصل ہوئی۔
جناب رادھا کرشنن نے کہا کہ ہرمن پریت کور کی قیادت اور شیفالی ورما اور دیپتی شرما کی غیر معمولی کارکردگی کی وجہ سے بھارت نے پہلی بار عالمی کپ کا خطاب جیتا۔
اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے اسے شاندار جیت قرار دیا ہے، جو اُنہیں مستقبل میں چیمپئن بننے کے لیے تحریک دے گا۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارتی خواتین ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی ٹیم ورک اور مضبوطی کے ساتھ یکسوئی کا مظاہرہ کیا ہے۔
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بھی ٹیم کے تئیں اپنی نیک خواہشات پیش کی ہیں اور کہا ہے کہ خواتین کھلاڑیوں نے ملک بھر میں لوگوں کا دل جیت لیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ٹیم انڈیا نے بھارت کا نام روشن کیا ہے۔×