July 25, 2025 3:09 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے راجستھان کے شہر جھالاواڑ میں، ایک اِسکول کی چھت گر جانے کے الم ناک حادثے میں، طلباء کے ہلاک ہو جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے راجستھان کے شہر جھالاواڑ میں، ایک اِسکول کی چھت گر جانے کے الم ناک حادثے میں، طلباء کے ہلاک ہو جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر جمہوریہ نے متاثرہ کنبوں کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اِس حادثے میں زخمی طلباء کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس واقع کو ایک گہرا صدمہ قرار دیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ حکام، متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے متاثرہ طلباء اور اُن کے کنبوں کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔