صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے آج 9 ریاستوں، آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، ہریانہ، کرناٹک، کیرالہ، لکشدیپ، مدھیہ پردیش، پنجاب اور پدوچیری کے یوم تاسیس کے موقع پر وہاں کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان میں سے ہر خطے نے ملک کی ترقی میں نمایاں تعاون کیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی تمنا کی یہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اپنی ترقی کے سفر میں نئی منزلیں طے کرتے رہیں۔ صدر جمہوریہ نے ان ریاستوں کے لوگوں کی خوشحالی اور بہبود کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔×
Site Admin | November 1, 2025 3:26 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے آج 9 ریاستوں کے یوم تاسیس کے موقع پر وہاں کے عوام کو مبارکباد دی ہے