July 26, 2025 3:02 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے کرگل وجے دوس کے موقع پر اُن بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے کرگل وجے دوس کے موقع پر اُن بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن ملک کے سپاہیوں کی غیر معمولی شجاعت، دلیری اور واضح عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے جاں باز سپاہیوں کی انتھک جدوجہد اور ملک کیلئے ان کی قربانیاں ہمیشہ عوام کیلئے باعثِ فیضان رہیں گی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وقار اور عظمت کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے ملک کے بہادر سپوتوں کی جرات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔