صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے آج بہار کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارک باد دی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر جمہوریہ نے یہ کہتے ہوئے بہار کی ستائش کی، کہ یہ ریاست زمانہ قدیم سے معلومات اور ترقی کی سرزمیں رہی ہے۔ صدر جمہوریہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایک ترقی یافتہ بہار تشکیل دینے کیلئے بہار کے لوگ اپنا تعاون جاری رکھیں گے اور ایک خوشحال بھارت تشکیل دینے کیلئے اپنی صلاحیت، عزم اور سخت محنت کے تئیں اپنی کوششوں کو بھی جاری رکھیں گے۔وزیراعظم نریندر مودی نے بہار کی سرزمین کو عظیم شخصیتوں اور سورماؤں کی مقدس سرزمین سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ریاست، جس نے بھارتی تاریخ کی شان بڑھائی ہے، آج اپنے ترقیاتی سفر کے ایک نہایت اہم مرحلے سے گزررہی ہے۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ بہار کے محنتی اور ہنرمند افراد نے اس ترقی میں ایک اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ بہار ریاست، جو بھارت کی ثقافت اور روایات کا ایک مرکز رہی ہے، اس کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔×
Site Admin | March 22, 2025 3:04 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے آج بہار کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارک باد دی۔