صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جمہوریہ سی-پی رادھا کرشنن نے دیوالی کے موقعے پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ محترمہ مرمو نے کہا کہ دیوالی بھارت کا ایک سب سے مقبول تہوار ہے، جو پورے جوش و جذبے اور مذہبی عقیدت سے منایا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تہوار جیت کی علامت ہے۔
نائب صدر جمہوریہ جناب رادھا کرشنن نے بھی عوام کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دیوالی برائی پر اچھائی اور علم کی جہالت پر فتح کا جشن ہے۔ انہوں نے دیوی لکشمی کی پوجا ارچنا کی، تاکہ ہر ایک کو امن، خوشحالی اور اچھی صحت کا، دیوی لکشمی کا آشیرواد حاصل ہو۔×