صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے دیوالی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔صدر جمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ تہوار، روشنی کی۔۔۔۔۔۔۔اندھیرے پر، علم کی۔۔۔۔۔جہالت پر اور اچھائی کی۔۔۔۔ برائی پر، کامیابی کی علامت ہے۔ انھوں نے ہر ایک سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ دیوالی، حفاظت، ذمے داری اور ماحول دوست انداز میں منائے۔ صدر جمہوریہ نے یہ دعا بھی کی ہے کہ یہ دیوالی سبھی کیلئے خوشی، امن اور خوشحالی لے کر آئے۔ جناب رادھا کرشنن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دیوالی، اچھائی کی۔۔۔۔۔برائی پر، اور علم کی۔۔۔۔۔۔جہالت پر کامیابی کی علامت ہے۔ انھوں نے دیوی لکشمی سے دعا کی ہے کہ وہ ہر ایک پر، امن و خوشحالی اور تندرستی کی نعمتوں کی بارش کرے۔
Site Admin | October 19, 2025 9:41 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے دیوالی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے