صدر جمہوریہ دروپدی مرمو افریقہ کے دو ملکوں کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے کے تحت آج رات انگولا پہنچیں گی۔ یہ کسی بھارتی سربراہ مملکت کا انگولا اور بوتسوانہ کا پہلا دورہ ہوگا۔ اِس دورے سے افریقہ اور عالمی خطۂ جنوب کے ساتھ مستحکم تعلقات پر بھارت کی توجہ کا اظہار ہوتا ہے۔ انگولا میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو انگولا کے صدر سے ملاقات کریں گی، پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی اور انگولا کی آزادی کی پچاسویں سالگرہ تقریبات میں شرکت کریں گی۔ 11 سے 13 نومبر تک بوتسوانہ کا دورہ کریں گی اور وہاں کے صدر Duma Boko کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گی، قومی اسمبلی سے خطاب کریں گی اور تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے حامل مقامات کا دورہ کریں گی۔
Site Admin | November 8, 2025 9:45 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو افریقہ کے دو ملکوں کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے کے تحت آج رات انگولا پہنچیں گی