صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج Luanda میں انگولہ کی قومی اسمبلی سے خطاب کریں گی۔ محترمہ مرمو نے کَل کہا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی حیثیت سے بھارت، انگولہ کے ساتھ پارلیمانی سطح پر تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے۔
انہوں نے باہمی تبادلوں کے ذریعہ جمہوری اداروں کو ایک دوسرے کے تجربات سے واقف کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر جمہوریہ انگولہ میں بھارتی برادری کے افراد کے ساتھ بھی بات چیت کریں گی۔ صدر جمہوریہ مرمو نے کَل انگولہ کے صدر Joao Lourenco کے ساتھ وسیع تر امور پر تبادلہئ خیال کیا تھا۔ کَل وہ انگولہ کے 39 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گی، جس کے بعد وہ اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں Botswana روانہ ہوں گی۔