صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج کیرالہ میں سبری مالا مندر کا دورہ کریں گی۔ صدر جمہوریہ کَل شام تھرو اننت پورم پہنچیں۔ اِس موقع پر کیرالہ کے گورنر وشوناتھ ارلیکر، وزیراعلیٰ پنارائی وجِیَن، مرکزی وزیر جورج کورین اور دیگر سرکردہ شخصیات نے صدر جمہوریہ کا خیر مقدم کیا۔
صدر جمہوریہ تھرو اننت پورم سے ہیلی کاپٹرکے ذریعے Nilakkal پہنچیں گی، جہاں سے وہ Pampa کے لئے روانہ ہوں گی، جو کہ سبری مالا پہاڑی مندر کا Base اسٹیشن ہے۔ اِس دوران Pampa گنپتی مندر میں Irumudi سمیت روایتی رسومات ادا کی جائیں گی۔
اِس کے بعد صدر جمہوریہ خصوصی گاڑی کے ذریعے سبری مالا مندر کا سفر کریں گی۔ صدر جمہوریہ کے دورے کے پیشِ نظر سبری مالا مندر اور Base کیمپ دونوں مقامات پر سیکیورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ سبری مالا مندر میں درشن کے بعد صدرِ جمہوریہ کا دوپہر میں واپسی کا پروگرام ہے۔