صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج چھتیس گڑھ اور اُڈیشہ کا دورہ کریں گی۔ اپنے دورے کے دوران صدر مرمو رائے پور میں چھتیس گڑھ قانون ساز اسمبلی کی سِلور جوبلی تقریبات میں شرکت کریں گی۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C – Vikalp Shukla
صدر جمہوریہ بھارتی فضائیہ کے ایک طیارے کے ذریعے آج تقریباً صبح ساڑھے دس بجے رائے پور میں سوامی وویکانند ہوائی اڈّے پہنچیں گی۔ اس کے بعد صدر مرمو ریاستی اسمبلی پہنچیں گی اور ایک پودھا لگائیں گی۔ صدر جمہوریہ قانون اسمبلی میں سِلور جوبلی تقریبات میں شرکت کریں گی اور پروگرام سے خطاب کریں گی۔
گورنر Ramen Deka، اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر رمن سنگھ، وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی، اپوزیشن کے رہنما ڈاکٹر چرن داس مہنت بھی تقریب سے خطاب کریں گے۔ اس تقریب کے دوران Sadasya Sandarbh کے عنوان سے ایک کتاب کا بھی اجراء کیا جائے گا۔ اس کے بعد صدر جمہوریہ آج بعد دوپہر رائے پور سے نئی دلّی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔
صدر جمہوریہ اُڈیشہ کے نیا گڑھ میں Bhartiya Biswabasu Shabar Samaj کے یومِ تاسیس کی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔×
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج اُڈیشہ کے نیا گڑھ ضلعے کے Kantilo میں واقع مشہور Sri Nilamadhaba مندر جائیں گی اور بھگوان کے درشن کریں گی۔ Sri Nilamadhaba مندرمہا ندی دریا کے کنارے کے نزدیک بھگوان وِشنو کا نہایت قدیم اور مشہور مندر ہے۔ صدر جمہوریہ آج بعد دوپہر بھوبنیشور کے بیجو پٹنائک انٹرنیشنل ہوائی اڈّے پہنچیں گی اور بھارتی فضائیہ کے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے نیا گڑھ ضلع جائیں گی اور مشہور مندر کا دورہ کریں گی۔ مندر کے درشن کے بعد صدر جمہوریہ نیا گڑھ ضلعے میں Kaliapalli میں Bhartiya Biswabasu Shabar Samaj Foundation کی تقریب کے لیے روانہ ہو جائیں گی، جہاں وہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے یومِ تاسیس تقریب میں شرکت کریں گی۔
رات کو راج بھون میں قیام کرنے کے لیے آج شام وہ بھوبنیشور واپس آجائیں گی۔ وہ کل صبح دلّی لوٹ آئیں گی۔×