صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، آج نئی دلّی میں ایک تقریب کے دوران سال 2023 کیلئے 71ویں نیشنل فلم ایوارڈس عطا کریں گی۔ اِس موقع پر سرکردہ فلم اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر موہن لال کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ عطا کیا جائے گا، جو سنیما کے شعبے میں سب سے اعلیٰ اعزاز ہے۔
سال 2023 کیلئے مختلف زمروں میں 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز عطا کیے جائیں گے۔ یہ ایوارڈز فلم سازی، اداکاری اور فلمی کہانی کیلئے دیے جائیں گے۔ بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ ہندی فلم 12th فیل کو دیا جائے گا، جبکہ بہترین ہندی فیچر فلم ایوارڈKathal: A Jackfruit Mystery کو دیا جائے گا۔
بہترین اداکاری کے زمرے میں نیشنل فلم ایوارڈس اداکار شاہ رخ خان کو اُن کی فلم ”جوان“ کیلئے عطا کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اداکارVikrant Massey کو بھی 12th فیل کے لیے دیا جائے گا۔ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ رانی مکھرجی کو فلم Chatterjee vs Mrs. ناروے میں بہترین اداکاری کیلئے ایوارڈ عطا کیا جائے گا۔ بہترین ہدایت کاری کا اعزاز سُدِپتو سین کی The Kerala Story کو دیا جائے گا۔
ہندی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کو بہترین مقبول فلم کیلئے ایوارڈ دیا جائے گا۔
ہندی فلم جوان کے لیے بہترین فی۔میل Play Back سنگر کا ایوارڈ شلپا راؤ کو دیا جائے گا۔ جبکہ مردوں کے زمرے میں PVNS روہت کو تیلگو فلم Baby کیلئے ایوارڈ عطا کیا جائے گا۔×