December 14, 2025 9:56 AM | Prez-Energy Day

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج نئی دلی میں قومی توانائی بچت ایوارڈ پیش کریں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، توانائی کی بچت کے قومی دن کے موقعے پر آج نئی دلّی میں توانائی کی بچت کے قومی انعامات 2025 اور اس سے متعلق مصوری مقابلے 2025 کے فاتحین کو انعامات عطا کریں گی۔ اس موقعے پر صدر جمہوریہ تقریب سے خطاب بھی کریں گی۔

توانائی کی بچت کا قومی دن ہر سال 14 دسمبر کو منایا جاتا ہے، تاکہ توانائی کی بچت کی اہمیت اور ملک کی حصولیابیوں میں توانائی کی کارکردگی کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔ بجلی کی وزارت کی رہنمائی میں توانائی کی کارکردگی سے متعلق بیورو، BEE، صنعتی اکائیوں، اداروں اور تنصیبات کی جانب سے توانائی کی کھپت کو کم کرنے کی کوششوں کا اعتراف اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُنہیں اس دن پر توانائی کی بچت سے متعلق انعامات عطا کرتا ہے۔ توانائی کی بچت کے قومی انعامات کیلئے مجموعی طور پر 680 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ اِن انعامات کو 7 وسیع تر زمروں کے تحت 28 ذیلی شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

بجلی کے وزیر منوہر لال بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے اور توانائی کے مؤثر استعمال سے متعلق تقریر کریں گے۔