December 10, 2025 10:04 AM | Prez.Human Rights Day

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج نئی دلّی میں بھارت منڈپم میں انسانی حقوق کے دن کے موقعے پر اجتماع سے خطاب کریں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج نئی دلّی میں بھارت منڈپم میں انسانی حقوق کے دن کے موقعے پر اجتماع سے خطاب کریں گی۔ اِس تقریب کا اہتمام انسانی حقوق کے قومی کمیشن نے کیا ہے۔ اِس تقریب سے 1948 میں انسانی حقوق کے عالمی سطح کے اعلامیے کی منظوری کی اہمیت کا اظہار ہوتا ہے۔

کانفرنس میں، انسانی حقوق کے ریاستی کمیشنوں، قومی کمیشنوں، سوِل سوسائٹی اور یونیورسٹیوں نمائندگان نیز دیگر افسران یکجا ہوں گے۔×