صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج سے گجرات کا تین روزہ دورہ کریں گی۔ وہ کَل سومناتھ مندر کے درشن کریں گی اور وہاں آرتی کریں گی۔ محترمہ مرمو Gir نیشنل پارک بھی جائیں گی اور Sasan Gir میں تمام قبائیلی برادری کے ارکان کے ساتھ بات چیت کریں گی۔
ہفتے کو صدر جمہوریہ Dwarka میں Dwarkadhish مندر میں درشن اور آرتی کریں گی۔ وہ احمدآباد میں گجرات وِدیا پیٹھ کی تقسیم اسناد کی 71 ویں تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔×