صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج سے کرناٹک، تمل ناڈو اور تلنگانہ کا 7 دن کا دورہ کریں گی۔ کرناٹک میں صدر جمہوریہ آج Malavalli میں آدی جگت گرو سری Shivarathreeshwara شیوا یوگی مہاسوامی جی کی ایک ہزار 66 ویں جینتی تقریبات کا افتتاح کریں گی۔ صدر جمہوریہ کَل تمل ناڈو جائیں گی، جہاں وہ گولڈن ٹیمپل وِلّور کا درشن اور آرتی کریں گی۔ بعد میں وہ سرمائی قیام کیلئے راشٹرپتی Nilayam، Bolarum اور سکندرآباد پہنچیں گی۔ صدر جمہوریہ پبلک سروس کمیشن کے چیئرپرسن کیلئے قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گی، جس کا اہتمام جمعہ کو حیدرآباد میں تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کی طرف سے کیا گیا ہے۔ صدر جمہوریہ مرمو ایک کانفرنس سے بھی خطاب کریں گی، جس کا عنوان ہے ”بھارت کی لازوال بصیرت: امن اور ترقی کی راہیں“۔ اس کا اہتمام برہماکماری شانتی سرووَر کی 21 ویں سالگرہ کے موقع پر اُس کی طرف سے ہفتے کو حیدرآباد میں کیا گیا ہے۔×
Site Admin | December 16, 2025 9:42 AM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج سے کرناٹک، تمل ناڈو اور تلنگانہ کا 7 دن کا دورہ کریں گی۔