صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، منی پور کے 2 روزہ دورے پر آج اِمپھال پہنچ رہی ہیں۔ ریاست کے اپنے دورے کے دوران، وہ متعدد تقریبات اور ترقیاتی پروگراموں میں شرکت کریں گی۔ صدر جمہوریہ دو پہر اِمپھال پہنچیں گی، جہاں انہیں روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ اِس کے بعد، وہ تاریخی Mapal Kangjeibung جائیں گی اور ایک پولو نمائش میچ دیکھیں گی، جس کا انعقاد ریاست میں کھیلوں کی مالامال وراثت کا جشن منانے کیلئے کیا جارہا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ جدید پولو گیم کا آغاز منی پور سے ہوا ہے۔ بعد ازاں شام کو صدر جمہوریہ ایک شہری استقبالیہ میں شرکت کریں گی، جس کا اہتمام منی پور حکومت نے اِمپھال کے سٹی کنوینشن سینٹر میں کیا ہے۔ توقع ہے کہ وہ بہت سے اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گی اور افتتاح کریں گی، جس سے حکومت کی طرف سے علاقائی ترقی پر مسلسل توجہ دیے جانے کا اشارہ ملتا ہے۔×
Site Admin | December 11, 2025 9:39 AM | Presidential Manipur
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج سے منی پور کے دو دن کے دورے پر رہیں گی۔