ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 8, 2025 10:02 AM | Prez.Africa Visit

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج دو ملکوں، انگولا اور بوتسوانا کے دورے پر روانہ ہوں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج سے انگولا اور بوتسوانا کا سرکاری دورہ کریں گی۔ کسی بھارتی سربراہ مملکت کا، اِن دو ملکوں کا یہ پہلا دورہ ہے۔ صدر مرمو کا یہ دورہ 8 سے 13 تاریخ تک رہے گا، جس کے دوران وہ اِن افریقی ملکوں کے اپنی ہم منصب شخصیتوں سے دوطرفہ مذاکرات کریں گی، پارلیمنٹس سے خطاب کریں گی اور وہاں آباد بھارتی برادری سے بات چیت کریں گی۔ وہ 11 نومبر کو انگولا کی آزادی کے 50 سال پورے ہونے کے موقعے پر اس سے متعلق تقریب میں شرکت کریں گی۔

امید ہے کہ اس دورے میں بہت سی دیگر شخصیتیں بھی بھارتی صدر سے ملاقات کریں گی۔ اس دورے میں موجودہ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا اور نئے میدانوں میں اشتراک کے موقعے تلاش کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

بات چیت میں تجارتی تنوع، دفاع، صحت، بنیادی ڈھانچہ اور عوام سے عوام کے درمیان رشتوں جیسے شعبوں کو ترجیح دی جائے گی۔ بوتسوانا کے ساتھ بات چیت میں ”پروجیکٹ چیتا“ بھی ایک اہم موضوع رہے گا۔

صدر دروپدی مرمو کے انگولا اور بوتسوانا کے اس سرکاری دورے سے اس بات کی اہمیت اُجاگر ہوتی ہے کہ بھارت افریقہ کے ساتھ اپنی سرگرمیوں میں گہرائی پیدا کرنا اور عالمی جنوب کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

صدر جمہوریہ کے دورے کی تفصیلات بتانے والے ہمارے نمائندے کی ایک رپورٹ

افریقہ کے ساتھ بھارت کی سرگرمیوں میں، حالیہ دنوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ یہ شراکت داری افریقہ کی ترقی کے خاکے کے مطابق ہے۔

جب 2018 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے یوگانڈا کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا تھا، تو انہوں نے اس خطّے میں بھارتی سفارت کے، اشتراک پر مبنی نظریے پر زور دیا تھا۔

حالیہ برسوں میں 17 نئے مشنوں کا آغاز ہوا ہے اور تقریباً 100 ارب ڈالر کی تجارت ہوئی ہے، جبکہ اس  شراکت داری میں لگاتار تیزی بھی آ رہی ہے۔ 30 لاکھ کی آبادی والی بھارتی برادری کے، خطّے کے ساتھ ثقافتی اور اقتصادی رابطے ہیں۔

افریقی یونین کو G20 میں شامل کیے جانے سے اس برِاعظم کے ساتھ سرگرم رہنے کی جانب، بھارت کی ترجیحات کا اظہار ہوتا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا، انگولا اور بوتسوانا کا یہ دورہ، اِنہیں سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔