صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج جَن جاتیہ گورَو دیوس کی تقریبات میں شرکت کرنے کیلئے چھتیس گڑھ کے امبیکاپور کا دورہ کریں گی۔
جَن جاتیہ گورَو دیوس کی ریاستی سطح کی اختتامی تقریب آج چھتیس گڑھ کے شہر امبیکاپور کے پی جی کالج میدان میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں قبائلی برادریوں کی شاندار تاریخ اور ان کے نامور رہنماؤں کی بہادری کو اجاگر کیا گیا۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج امبیکاپور میں قبائلی تحریک کے ہیروز اور مجاہدینِ آزادی کے اہلِ خانہ کو اعزاز سے نوازیں گی۔ اس پروگرام کی صدارت چھتیس گڑھ کے گورنر Ramen Deka کریں گے۔ وزیر اعلیٰ وِشنو دیو سائی، قبائلی امور کے مرکزی وزیر Jual Oram اور کئی دیگر عوامی نمائندے بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔