صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج تمل ناڈو کے شہر Velore کا دورہ کریں گی۔ وہ سری پوریم گولڈن ٹیمپل میں درشن اور آرتی کریں گی۔ صدر جمہوریہ مندر کے احاطے میں ایک Meditation پویلین کا آغاز کریں گی اور ایک پودا لگائیں گی۔ تمل ناڈو کے گورنر آر-این روی اور مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن وِیلّور میں صدر جمہوریہ کا استقبال کریں گے۔
یہ دورہ 16 سے 22 دسمبر تک جنوبی ریاستوں کرناٹک، تمل ناڈو اور تلنگانہ کے ایک ہفتہ طویل دورے کا حصہ ہے۔×