ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 9, 2025 9:49 AM | Prez.Africa Visit

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج انگولا کی راجدھانی Luanda میں انگولا کے اپنے ہم منصب Joao Manuel Goncalves Lourenco کے ساتھ باہمی مذاکرات کریں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو افریقہ کے دو ملکوں کے سرکاری دورے کے پہلے مرحلے کے تحت انگولا پہنچ گئی ہیں۔ وہ کل شام بھارتی وقت کے مطابق راجدھانی شہر Luanda پہنچیں۔ انگولا کے لیے کسی بھارتی سربراہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ اس دورے نے کافی اہمیت اختیار کر لی ہے، کیونکہ دونوں ملک اس سال سفارتی تعلقات کے 40 سال پورے ہونے کی تقریب منا رہے ہیں۔ آج صدر جمہوریہ مرمو Luanda میں صدارتی محل میں انگولا کے صدر  Joao Manuel Gonsalves Lourenso کے ساتھ باہمی مذاکرات کریں گی۔

توقع ہے کہ دونوں ممالک اس کے بعد آپسی مفادات کے امور پر کئی مفاہمت ناموں پر دستخط کریں گے اور اُن کا تبادلہ کریں گے۔

اس سال کے شروع میں، جب انگولا کے صدر نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی، تو بھارت نے انگولا کی دفاعی فورسز کی جدیدکاری میں مدد دینے کے لیے 200 ملین ڈالر کے قرضہ جات کو منظوری دی تھی۔ دونوں ملک اب اس سمجھوتے کو قطعی شکل دینے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں، جس سے بھارت سے دفاعی آلات ملنے کے لیے انگولا کو آسانی ہو سکتی ہے۔ افریقہ میں انگولا پہلے ہی بھارت کا دوسرا سب سے بڑا توانائی کا سپلائر ہے۔ وہاں تیل کے نئے کنویں کی دریافت کے ساتھ بھارت ریفائننگ اور تیل کی تلاش کے پروجیکٹس میں انگولا کی مدد کر سکتا ہے۔ بھارت زرعی ٹکنالوجی اور آلات شیئر کر کے خوراک کی فراہمی کے حصول میں بھی انگولا کی مدد کر سکتا ہے۔

موجودہ دورے کے دوران دونوں ملک حفظانِ صحت، خلائی ٹکنالوجی اور ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے میں تعاون کرنے پر بھی تبادلہئ خیال کر سکتے ہیں۔ وہ بین الاقوامی شمسی اتحاد، عالمی بایو ایندھن اتحاد اور بین الاقوامی بِگ کیٹ الائنس کے تحت شراکت داری کو مزید مستحکم کر سکتے ہیں۔

صدر جمہوریہ منگل تک انگولا میں رہیں گی، جب وہ انگولا کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ تقریبات میں شرکت کریں گی۔×