صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بھارت تیزی سے دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی جانب گامزن ہے اور مصنوعی ذہانت AI، بھارتی معیشت کیلئے ایک اہم محرک کے طور پر ابھر رہی ہے۔ آج راشٹرپتی بھون میں AI کی تیاری کے سلسلے میں SOAR-Skilling کے تحت ایک خصوصی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت محض ایک ٹیکنالوجی نہیں بلکہ بھارت میں مثبت تبدیلی کا ایک بڑا موقع ہے۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ AI پر مبنی ہنر مندیوں پر مرکوز اقدامات، شہریوں کو با اختیار بنائیں گے، جدت طرازی کو فروغ دیں گے اور بھارت کے معاشی مستقبل کو تقویت فراہم کریں گے۔
اِس پروگرام کے دوران، صدرِ جمہوریہ نے تربیت حاصل کرنے والے افراد کو AI سرٹیفکیٹس عطا کئے، جن میں طلباء اور ارکانِ پارلیمنٹ شامل تھے۔ انہوں نے Skill The Nation Challenge نام کی قومی بیداری مہم کا بھی آغاز کیا۔
Site Admin | January 1, 2026 9:49 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمونے کہاہے کہ مصنوعی ذہانت، ملک کی اقتصادی نشو ونمااور جدت طرازی کی کلیدہے