صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج کہا ہے کہ بھارت کے نوجوان ملک کے مستقبل کے معمار اور اُس کی عظیم ثقافتی اور تہذیبی روایتوں کے محافظ ہیں۔ انھوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ نوجوان ملک کی ترقی کیلئے اپنے آپ کو وقف کریں گے۔ محترمہ مرمو نے لکھنؤ میں بھارت Scouts and Guides کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے اختتامی پروگرام میں شرکت کی اور 19ویں نیشنل Jamboree سے خطاب کیا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ بھارت Scouts and Guides، نوجوانوں کی رہنمائی اور اُنھیں ملک کی تعمیر میں فعال شراکت دار بننے کیلئے راغب کررہا ہے۔
انھوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے ملک کے نوجوانوں کو کوششیں کرنی چاہئے۔اِس سے پہلے دن میں صدر جمہوریہ نے برہما کماریز کے 2025-26 کے سالانہ موضوع Meditation For World Unity and Trust کے لانچ کی تقریب میں شرکت کی۔