صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بھارت، 2047 تک وکست بھارت بننے کیلئے اہم تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی برادری اِس ترقیاتی سفر کا لازمی حصہ ہے۔ آج Botswana میں بھارتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ مرمو نے کہا کہ اُن کی حصولیابیاں بھارت کیلئے فخر کی بات ہے اور ان کی کامیابی بھارت کے قد میں اضافہ کرتا ہے۔ انہوں نے بھارتی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت اور Botswana کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کیلئے اپنا گرانقدر تعاون پیش کرتے رہیں۔
محترمہ مرمو نے بھارتی برادری کو دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کا وسیلہ قرار دیا اور Botswana میں مقیم 10 ہزار بھارتی برادری کی ملک میں اقتصادی ترقی اور روزگار پیدا کرنے کے سلسلے میں اُن کے گہرے تعاون کی ستائش کی۔
اِس پروگرام کے دوران صدر جمہوریہ نے دلّی میں ہوئے حالیہ دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کے اہل خانہ اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اِس حملے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔