صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، کل راشٹرپتی بھون میں امرت ادیّان میں ادیّم اتسو میں شرکت کریں گی۔ اِس پروگرام کا انعقاد، بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں MSMEs کی وزارت کر رہی ہے۔ یہ پروگرام، اِس مہینے کی 30 تاریخ کو اختتام پذیر ہوگا۔ اس کا مقصد ملک کے درخشاں اور مالا مال ورثے کو شہریوں کے قریب لاکر MSMEs کو با اختیار بنانا اور اُس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
اس پروگرام میں سات پویلین ہوں گے جن میں دستکاری سے لے کر زرعی پیداور تک مختلف مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔ پویلین میں گرین ایم ایس ایم ای ٹیکنالوجیز، خواتین کاروباری، پی ایم وشوکرما اور قبائلی صنعت کار، کھادی اور گاؤں کی صنعتوں اور ایم ایس ایم ای کاروباری معاون پویلین شامل ہوں گے۔ پویلین میں مختلف تجارتی اشیاء اور مٹی کے برتنوں کی راست نمائش کی جائے گی۔ اِس کے علاوہ تقریب کے دوران ہنر سنگیت، نکڑ ناٹک، ساڑی پہننے کے سیشنز اور راجستھانی گڑیا سازی کے مظاہرے جیسی سرگرمیاں اہم جھلکیاں ہوں گی۔ ادیّم اتسو عوام کے لیے روزانہ صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک کھلا رہے گا۔